55

فنڈز کی عدم ادائیگی، پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی گھٹنے کی سرجری کروانے سے محروم

[ad_1]

 لاہور: پاکستانی ہاکی ٹیم کے اَن فٹ کھلاڑی ابوبکر کا مستقبل داو پر لگ گیا، کھیل میں واپسی یقینی بنانے کے لیے فوری سرجری کرانا پڑے گی۔

آسٹریلیا سے چین پہنچ کر ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ڈریک فلکر ابوبکر بھارت کے خلاف میچ میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

ذرائَع کے مطابق گھٹنے کی فوری سرجری نہ ہونے پر ابوبکر کی انجری پچیدہ ہوسکتی ہے، فوری آپریشن کے لیے لاکھوں روپے کی ضرروت ہے۔

پی ایچ ایف حکام کے مطابق ابوبکر اپنا علاج کروا لیں، فنڈز ملنے پر ان کے اخراجات ادا کر دیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹٰیم کے اَن فٹ کھلاڑی بیرون ملک سرجری اور ری ہیب کے خواہشمند ہیں جس پر بھاری اخراجات آئیں گے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں