32

عمران خان جیل سے باہر آئینگے یا نہیں؟ منظور وسان نے پیشگوئی کردی

عمران خان اسلام آباد اور مری کی ٹھنڈی ہواؤں میں پھنس چکے ہیں، منظور وسان (فوٹو: اسکرین گریب)

عمران خان اسلام آباد اور مری کی ٹھنڈی ہواؤں میں پھنس چکے ہیں، منظور وسان (فوٹو: اسکرین گریب)

 کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے عمران خان کے جیل سے باہر آنے یا نہ آنے سے متعلق پیش گوئی کردی ہے۔

سیاسی پیش گوئیوں اور خوابوں کے حواے سے مشہور سابق صوبائی وزیر نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان کے اڈیالہ جیل سے باہر آنے یا نہ آنے سے متعلق کہا ہے کہ عمران خان اسلام آباد اور مری کی ٹھنڈی ہواؤں میں پھنس چکے ہیں۔

وسان ہاؤس کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے محسوس ہورہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کچھ عرصے مزیدجیل میں رہیں گے۔ وہ احتجاج کروا کر اپنے لیے ریلیف لینا چاہتے ہیں، مگر ریلیف دینے والے بھی بڑے پکے ہیں، وہ پریشر میں نہیں آئیں گے۔

منظور وسان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے نے بڑھکیں مارکر بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کو نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے پیش گوئی کی کہ حکومتی سسٹم چلے گا، مگر چہرے تبدیل ہوں گے۔ شہباز شریف سمجھ دار آدمی ہیں، موجودہ حالات میں اگر کچھ کمال دکھاگئےتوبچ جائیں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں