59

ڈاکٹر ذاکر نائیک کل کراچی پہنچیں گے

[ad_1]

کراچی ائیرپورٹ پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے طلبہ اور اساتذہ ان کا شاندار استقبال کریں گے

کراچی ائیرپورٹ پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے طلبہ اور اساتذہ ان کا شاندار استقبال کریں گے

معروف عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک کل بدھ کو کراچی پہنچیں گے۔

کراچی ایئر پورٹ پر گورنر کامران ٹیسوری، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور دیگر ان کا  استقبال کریں گے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کراچی ائیرپورٹ پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے طلبہ اور اساتذہ ان کا شاندار استقبال کریں گے۔ وہاں سے قافلے کی شکل میں انہیں مقامی ہوٹل پہنچیں گے۔

بدھ کو ڈاکٹر صاحب جامعہ بنوریہ عالمیہ پہنچیں گے جہاں بنوریہ میں زیر تعلیم 74 ممالک کے طلبہ اور اساتذہ کی جانب سے ان کا پُرتپاک استقبال، علماء کرام اور اساتذہ سے ملاقاتیں اور طلبہ سے خطاب کریں گے۔

بدھ کو ہی ڈاکٹر ذاکر نائیک جامعۃ الرشید اور کراچی کی دیگر معروف دینی جامعات کا دورہ کریں گے اور مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی  شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کی مفتی تقی عثمانی اور دیگر علمائے کرام و اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں طے ہیں۔ ذاکر نائیک 4 اکتوبر کو سرکاری ادارے کا دورہ کریں گے۔ امکان ہے کہ وہ اتوار کو مزارِ قائد پر تقریب سے خطاب کریں گے۔

وہ 7 سے 10 اکتوبر کچھ نجی ملاقاتیں اور پروگرام میں شرکت کریں گے۔ 11 اکتوبر کو ڈاکٹر ذاکر نائیک کراچی سے لاہور روانہ ہو جائیں گے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں