104

بھارتی خاتون نے محض سو کر 9 لاکھ کما لیے، مگر کیسے؟

[ad_1]

بنگلورو میں مقیم ایک انویسٹمنٹ بینکر نے محض سو کر 9 لاکھ بھارتی روپے جیت لیے۔

سیشوری پاٹل نے Wakefit اسٹارٹ اپ کمپنی کے ’سلیپ انٹرنشپ‘ پروگرام کے تیسرے سیزن میں ‘سلیپ چیمپیئن’ کا خطاب حاصل کیا جو کہ بنگلور میں واقع ہے۔

محترمہ پاٹل ان 12 ‘سلیپ انٹرنز’ میں شامل تھیں جو اس پروگرام کے لیے منتخب کیے گئے تھے۔ یہ پروگرام ان افراد کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جو نیند کی اہمیت کو تو سمجھتے ہیں لیکن اسے حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کرتے ہیں۔

ہر رات آٹھ سے نو گھنٹے تک سونے کے علاوہ پروگرام میں شامل انٹرنز کو دن میں 20 منٹ کی قیلولہ لینے کی بھی ترغیب دی گئی۔

ہر شریک کو ان کی نیند کے معیار کی نگرانی اور بہتر بنانے کے لیے ایک پریمیم میٹریس اور ایک کنٹیکٹ لیس سلیپ ٹریکر فراہم کیا گیا تھا۔

انٹرنز نے نیند کے ماہرین کی زیرقیادت ورکشاپس میں شرکت کی تاکہ ان کی نیند کی عادات کو بہتر بنایا جا سکے جس سے ‘سلیپ چیمپیئن’ ٹائٹل جیتنے کے امکانات بھی بڑھیں۔

کمپنی نے انکشاف کیا کہ تین سیزن میں پروگرام نے 10 لاکھ سے زیادہ درخواست دہندگان کو مائل کیا اور 51 انٹرنز کو شامل کیا گیا جس میں کل  63 لاکھ بھارتی روپے کا معاوضہ دیا گیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں