[ad_1]
پشاور: خیبر پختونخوا میں 9 ماہ کے دوران دہشت گردی کے 492 واقعات ہوئے، جن میں 100 سے زائد پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی رپورٹ کے مطابق رواں سال دہشت گردی کے 492 واقعات رپورٹ ہوئے جب کہ سی ٹی ڈی نے 14 انتہائی اہم دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق دہشت گرد تنظیموں کے 8 کمانڈرز مقابلوں میں ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ قبائلی اضلاع سمیت صوبے بھر میں آپریشن کے دوران 203 دہشت گرد مارے گئے۔
رواں سال دہشت گردوں نے پولیس پر 228 حملے کیے۔ 9 ماہ کے دوران 2232 ٹارگٹڈ آپریشن کیے گئے۔ رواں سال 100 سے زائد پولیس اہل کار و افسران شہید ہوئے۔
[ad_2]
Source link