32

ایم ڈی کیٹ کا پیپر لیک ہونے پر طلبہ کا سندھ ہائیکورٹ سے رجوع

[ad_1]

  کراچی: ایم ڈی کیٹ کا پیپر لیک ہونے کے معاملے پر طلبہ نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی ایم ڈی کیٹ کا پیپر وقت سے پہلے لیک ہوگیا، ایم ڈی کیٹ کا پیپر لاکھوں روپے میں فروخت کیا گیا۔ سندھ کے ہونہار طلبہ کے ساتھ ایک مرتبہ پھر نا انصافی ہو رہی ہے، پرچہ لیک ہونے سے میرٹ کا قتل کیا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ایم ڈی کیٹ پرچہ لیک ہونے پر انکوائری کا حکم دے اور ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

استدعا کی گئی کہ جب تک انکوائری نہیں ہوتی تب تک ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو معطل کیا جائے جبکہ انکوائری مکمل ہونے تک نتائج کو بھی روکا جائے۔

واضح رہے کہ طلبہ کے حق میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنما ڈاکٹر محبوب نوناری بھی عدالت پہنچ گئے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں