7

دادی اماں کی ’جوانی‘ نے سب کو حیران کردیا

تیانجن: ایک چینی خاتون نے گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر اپنی پوتی کے ساتھ اپنا ایک مختصر کلپ اپ لوڈ کیا جس میں ان کی حیران کُن ’نوجوانی‘ کو دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے۔

تیانجن میں مقیم خاتون نے چینی سوشل میڈیا پر ایسی ہلچل مچا دی ہے کہ متعدد میڈیا آؤٹ لیٹس نے انہیں ان کے ناقابل یقین حد تک جوان نظر آنے سے متعلق انٹرویو کے لیے تلاش کرنا شروع کردیا ہے۔

نام ظاہر نہ کرنے والی خاتون نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ ویبو اور دیگر سوشل نیٹ ورکس پر ان کی مختصر ویڈیو کو ملنے والی توجہ سے حیران رہ گئی ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ صرف اپنی پیاری پوتی کو دکھانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ان کی شکل آن لائن اتنی ہلچل کا باعث بنے گی۔

خاتون نے بتایا کہ وہ 40 کی دہائی میں ہیں اور بہت چھوٹی عمر میں ہی ان کی بیٹی پیدا ہوئی تھی جس کی وجہ سے وہ اس عمر میں دادی بنی جب کہ آج بہت سی خواتین صرف بچہ پیدا کرنے پر غور ہی کررہی ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں