بھارتی شہر بنگلورو میں ایک تھری ڈی بل بورڈ نے مقامی مسافروں میں حیرت اور تشویش کی آمیزش کو جنم دیا ہے۔
ایک مقامی ریسٹورنٹ بنگلورو تھنڈیز کی تشہیر کرنے والے اشتہار میں ایک آدمی کو فلٹر کافی ڈالتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس کے تین جہتی اثر کے ساتھ ایسا لگتا ہے جیسے یہ شخص بل بورڈ سے باہر نکل رہا ہے اور راہگیروں کو بھاپ والا کپ پیش کرے گا۔
ریسٹورنٹ نے اپنے انسٹاگرام پر بل بورڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن کے ساتھ لکھا کہ ایک دن میں 3 نئے مقامات پر برانچ کھولی گئی ہے! اچھی پوڈی مسالہ اور فلٹر کافی کے لیے جگہیں کبھی بھی کافی نہیں ہوسکتیں۔
بہت سے لوگوں نے جنہوں نے اس اشتہار کو دیکھا ہے، اس کی تخلیقی صلاحیتوں کی تعریف کی ہے اور حیرت زدہ ہیں جو تصویر کو بظاہر زندگی بخشتا ہے۔
ایک صارف نے ویڈیو کے نیچے تبصرہ کیا کہ مجھے ویڈیو اور آئیڈیا پسند آیا۔
ایک اور نے کہا کہ خوبصورت! تینوں دکانیں میرے پرانے گھر اور نئے گھر کے قریب ہوں گی۔ ریفریشنگ کافی ملے گی۔