36

ون ڈے کیلئے رضوان، ٹی20 کیلئے حارث کپتانی کے دعویدار بن گئے

[ad_1]

بابراعظم نے گزشتہ روز قومی ٹیم کی قیادت سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بابراعظم نے گزشتہ روز قومی ٹیم کی قیادت سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی ٹیم کرکٹر بابراعظم کے کپتانی سے مستعفیٰ ہونے کے بعد وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان قیادت کیلئے مضبوط امیدوار بن گئے۔

ذرائع کے مطابق بابراعظم کے ٹی20 اور ون ڈے فارمیٹ کی کپتانی سے مستعفیٰ ہونے کے بعد محمد رضوان ون ڈے اور ٹی20 کی قیادت کیلئے محمد حارث کو دینے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

وائٹ بال ٹیم کے ہیڈکوچ گیری کرسٹن کی خواہش تھی کہ بابراعظم صرف ون ڈے فارمیٹ کیلئے کپتانی کرتے رہیں اور اس مقصد کیلئے انہوں نے ٹی20 ورلڈکپ کے بعد اپنی رپورٹ میں اسٹار کرکٹر کو مختصر فارمیٹ کی کپتانی سے ہٹانے کا ذکر کیا تھا۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کو کپتانی سے کیوں ہٹایا؟ وجوہات منظر عام پر آگئیں

گیری کرسٹن ٹی20 کرکٹ میں نوجوان کرکٹرز کو آگے لانے کے خواہشمند ہیں اور ٹی20 فارمیٹ کیلئے ترجیح محمد حارث ہوسکتی ہے جبکہ بابر اعظم کے مستعفی ہونے کے بعد محمد رضوان کو ون ڈے فارمیٹ کی قیادت کیلئے مضبوط دعویدار ہیں۔

مزید پڑھیں: بابراعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا

خیال رہے کہ محمد حارث کو ٹی20 فارمیٹ میں کپتانی کی تجویز سے متعلق حتمی فیصلہ سلیکٹرز اور بورڈ سربراہ کی اجازت کے بعد کیا جائے گا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں