[ad_1]
پشاور: ٹانک وزیر آباد میں نامعلوم ملزم نے سٹی ایس ایچ او پر فائرنگ کردی نتیجے میں راہ گیر بچہ گولیاں لگنے سے چل بسا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹانک وزیر آباد میں سٹی ایس ایچ او پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک ملزم نے سٹی ایس ایچ او پر فائرنگ کی جس میں وہ بچ گئے تاہم فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہ گیر بچہ جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس کے سبب ملزم موقع پر ہی مارا گیا اور پولیس محفوظ رہی۔
پولیس کے مطابق واقعے کے فوری بعد سڑک بند کردی گئی اور شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کردی گئی۔
[ad_2]
Source link