36

کراچی میں بیٹھ کر غیر ملکیوں سے فون پر فراڈ کرنے والے 4 ملزمان گرفتار

ملزمان کے قبضے سےغیرملکی شہریوں کے کریڈٹ کارڈز کی معلومات برآمد

ملزمان کے قبضے سےغیرملکی شہریوں کے کریڈٹ کارڈز کی معلومات برآمد

  کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے غیر ملکیوں سے فون کالز کے ذریعے فراڈ کرنے مقدمے میں 4 رکنی گینگ کے ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو غیر ملکیوں سے فون کالز کے ذریعے فراڈ کے مقدمے میں ایف آئی اے نے چار رکنی گینگ کو عدالت میں پیش کیا۔

ملزمان میں حسن، محمد مصطفیٰ، عبد الصمد، ارتضیٰ شامل ہیں۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزمان کو ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے گلشن اقبال سے گرفتار کیا تھا۔ ملزمان کے قبضے سےغیرملکی شہریوں کے کریڈٹ کارڈز کی معلومات برآمد ہوئی۔

ملزمان جعلی کالز کے ذریعے غیر ملکیوں کا ڈیٹا حاصل کرتے تھے۔ جب کہ جدید الیکٹرانک آلات بھی برآمد کیئے گئے ہیں۔ عدالت نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر چالان طلب کرلیا۔ ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں