[ad_1]
کراچی: نیپیئر تھانے کے علاقے پرانا حاجی کیمپ کچراکنڈی سے ایک نوجوان کی سربریدہ لاش ملی ہے۔
اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اورپولیس نے لاش کوتحویل میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کےلیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایس ایچ او فداخان کے مطابق مقتول نوجوان کی شناخت 20 سالہ عطااللہ ولد فاتح محمد کے نام سے کی گئی ، جو نیپیئر تھانے کی حدود کا رہائشی اوراس کا آبائی تعلق تحصیل خار ضلع باجوڑ کے پی کے سے تھا۔
انھوں نے بتایا کہ مقتول نوجوان کو تیز دھار آلہ کی مدد سے قتل کسی اور مقام پر کیا گیا اورلاش پرانا حاجی کیمپ کچراکنڈی کے قریب پھینک دی گئی۔
مقتول کی سرتاحال نہیں مل سکا ہے بظاہر مقتول نوجوان کا قتل آپسی چپقلش یا دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ مقتول کی لاش ملنے کی اطلاع 15 پولیس کی جانب سے دی گئی تھی جس پر پولیس موقع پر پہنچی ، پولیس نے فوری کرائم سین یونٹ کوموقع پر طلب کرلیا تھا اور کرائم سین یونٹ نے شواہد اکٹھا کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے ۔
[ad_2]
Source link