57

فتنہ و فساد کی سیاست کرنے والے جلد قصہ پارینہ بن جائیں گے، مریم نواز

[ad_1]

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب میاں مریم نواز نے کہا ہے کہ اب کام اور ترقی کا عمل شروع ہوچکا، فتنہ و فساد کی سیاست دم توڑ رہی ہے یہ لوگ جلد قصہ پارینہ بن جائیں گے۔

لاہور میں ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ قرض اسکیم کی تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ملک ٹیک آف کی پوزیشن میں آ چکا ہے کچھ لوگ ابھی بھی انتشار، گھیراؤ جلاؤ پر مکمل توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں، میں ان باتوں کا جواب نہیں دینا چاہتی اور نہ میرے پاس اس کام کے لئے وقت ہے، انہوں نے احتجاج کی متعدد کالیں دیں لیکن کوئی نہیں نکلا انہیں کے پی سے بندے لانے پڑے آج بھی احتجاج کی کال تھی لیکن کہیں کوئی نہیں نکلا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعلی پنجاب اور نواز شریف نے ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ اسکیم کا افتتاح کردیا

مریم نواز نے کہا کہ جیل سے احتجاج کی کالیں آ رہی ہیں ہم ایک صوبے کو دوسرے کے مقابل کھڑا نہیں ہونے دیں گے، کیا جیل سے یہ ہدایت آئی کہ عوام کی فلاح کے کام کیے جائیں؟ لیکن جیل سے کبھی ایسی ہدایت نہیں آئی، سیاست کرنے کی اجازت مل سکتی ہے لیکن دہشت گردی کی اجازت نہیں مل سکتی۔

انہوں نے کہا کہ ان کی تربیت ہی یہ ہوئی ہے کہ فتنہ فساد کیسے کرنا ہے، ترقی کیسے روکنی ہے، سال 2014ء میں دھرنے میں انہوں نے پولیس افسر کو ڈنڈے مار مار کر اس کی ہڈیاں توڑ دیںم موجودہ آئی جی اسلام آباد کی زمان پارک میں پ رتشدد احتجاج کے دوران آنکھیں ضائع ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ اب کام اور ترقی شروع ہو چکی فتنہ و فساد کی سیاست دم توڑ رہی ہے امید ہے یہ لوگ جلد ہی قصہ پارینہ بن جائیں گے،میں آپ کے گھر کی دہلیز پر علاج کی سہولتیں فراہم کر رہی ہوں ڈینگی کنٹرول میں کلینک آن وہیل کا بڑا کام ہے اس ملک کو آگے بڑھنے اور ترقی کرنے دو۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں