51

لاہور؛ گھریلو لڑائی جھگڑےکی بنا پر شوہر کو قتل کرنے والی عدالتی مفرورہ بیوی گرفتار

[ad_1]

فوٹو- ایکسپریس نیوز

فوٹو- ایکسپریس نیوز

 لاہور: تھانہ جوہر ٹاؤن  کی حدود میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے گھریلو لڑائی جھگڑےکی بنا پر شوہر کو قتل کرنے والی 25سال سزا یافتہ عدالتی مفرورہ بیوی  کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے سزا یافتہ نازیہ بی بی کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا تھا جس پر انچارج انویسٹی گیشن تھانہ جوہر ٹاؤن معظم الیاس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے سزا یافتہ نازیہ بی بی کو گرفتار کر لیا۔

انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق نازیہ بی بی نے 2021 میں بیٹے کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو قتل کر دیا تھا جس کے بعد عدالت نے سزا کا حکم دیا تھا سزا سنتے ہی نازیہ بی بی پولیس کو چکمہ دے کر عدالت سے رفوچکر ہو گئی تھی۔

انچارج انویسٹی گیشن معظم الیاس چیمہ نے بتایا کہ سزا یافتہ خاتون کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا جس کے بعد سزا یافتہ خاتون نازیہ بی بی کی گرفتاری پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لیے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا گیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں