89

کراچی؛ جناح اسپتال میں او پی ڈی کمپلیکس کے قریب خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد

[ad_1]

  کراچی: جناح اسپتال میں او پی ڈی کمپلیکس کے قریب پارک سے خاتون کی گلا کٹی ہوئی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔

صدر پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 45 سالہ صابرہ کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

مقتولہ گھریلو ملازمہ تھی جس کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے تھے جبکہ مقتولہ کا گلا تیز دھار آلے سے کاٹا گیا تھا تاہم واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے بیٹے کی مدعیت میں درج کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے اہلخانہ سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔

پولیس جائے وقوعہ کے قریب نصب سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی تلاش کر رہی ہے تاکہ ان کی فوٹیجز حاصل کی جاسکیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں