[ad_1]
لاہور: خاتون اور مرد کو قتل کے بعد ان کی لاشیں پلاسٹک ڈرم میں بند کرکے پھینکنے والا اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
آرگنائزڈ کرائم یونٹ اغوا برائےتاوان سیل لاہور نے شیخوپورہ کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران دہرے قتل کی واردات میں مطلوب انتہائی خطرناک اشتہاری ملزم محمد سلیم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم نے گزشتہ سال تھانہ نشترکالونی لاہور کے علاقے میں ایک مرد اور عورت کو قتل کر دیا تھا اور دونوں کو قتل کرنے کے بعد لاشوں کو پلاسٹک کے ڈرموں میں بند کر کے کمہاں پنڈ رنگ روڈ کے قریب پھینک دیا تھا۔
ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومن انٹیلی جنس اور تجربہ کار افسران کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
[ad_2]
Source link