37

چوہدری پرویز الہٰی کا نام پاسپورٹ  کنٹرول لسٹ سے خارج

عدالت نے ایف آئی اے کی رپورٹ کی روشنی میں درخواست نمٹا دی:فوٹو:فائل

عدالت نے ایف آئی اے کی رپورٹ کی روشنی میں درخواست نمٹا دی:فوٹو:فائل

لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر چوہدری پرویز الہیٰ، راسخ الہیٰ اور زارا الہیٰ کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دئیے گئے۔  

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے ایف آئی اے کی رپورٹ کی روشنی میں پرویز الہی اور دیگر کی درخواست نمٹا دی۔ سماعت میں وفاقی حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شیراز ذکا پیش ہوئے۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اےنے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دئیے ہیں۔چوہدری پرویز الہی کےوکیل ابوذرسلمان نیازی نے موقف اختیار کیا کہ پرویز الہی  سینئر سیاست دان ہیں۔ وہ اپنی فیملی کے ساتھ عمرے پر جانا چاہتے ہیں۔ عدالت نے درخواست گزاروں کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔ ایف آئی اے نے بے بنیاد سیاسی کیسوں پر نام پی سی ایل میں ڈلوایا۔ عدالت نام پی سی ایل سے نکالنے کاحکم دے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں