[ad_1]
لاہور: شوہر کے ہمراہ جانے والی خاتون کو چھیڑنے والے لڑکوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان سیف سیٹیز کے مطابق پنجاب کے شہر بھلوال میں خاتون اپنے شوہر، بیٹے اور رشتہ دار خاتون کے ساتھ رات کے وقت گھر واپس جارہی تھیں۔ چند اوباش نوجوانوں نے راستہ روکا، بدتمیزی کی، ہراساں کیا اور شورمچانے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔
ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے واقعہ سے متعلق کال موصول ہوتے ہی فوراً پولیس کو موقع پر بھجوایا۔ بھلوال پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔ خواتین کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 15 پر کال کر کے 2 دبا کر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کرسکتی ہیں۔
[ad_2]
Source link