[ad_1]
افغانستان کے لیگ اسپنر و سابق کپتان راشد خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر افغان اسپنر راشد خان کی شادی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جس میں سابق و موجودہ کرکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ٹی20 رینکنگ میں عالمی نمبر 3 بالر کی شادی کی تقریب پشتون رسم و رواج کے مطابق مقامی ہوٹل میں ہوئی۔
مزید پڑھیں: محمد حارث شادی کے بندھن میں بندھ گئے
افغان ٹیم کے سابق کپتان محمد نبی نے راشد خان کو زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے پر مبارکباد پیش کی اور جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
راشد خان ٹی20 فارمیٹ میں تیز ترین 50 اور 100 وکٹیں لینے والر بالر ہیں جبکہ آئی سی سی رینکنگ مین نمبر ایک بالر بھی رہ چکے ہیں۔
[ad_2]
Source link