63

راولپنڈی؛ جائیداد کے تنازع پر گاڑیوں کے شوروم پر اندھا دھند فائرنگ، ویڈیو سامنے آگئی

[ad_1]

فوٹو : اسکرین گریب

فوٹو : اسکرین گریب

 راولپنڈی: تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے گلریز فیز 2 میں جائیداد کے مبینہ تنازع پر ملزمان گاڑیوں کے شو روم پر شدید فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔

آٹو میٹک اسلحے سے فائرنگ کے نتیجے میں علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج  بھی سامنے آگئی۔

فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ایک کار اچانک شوروم کے سامنے رکتی ہے جس میں سے ایک شخص اتر کر کلاشنکوف کے ذریعے شو روم اور اندر کھڑی گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کرتا ہے۔

گاڑیوں کے شوروم کے مالک کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے جائیداد کے تنازع پر چاچا کے پلازے پر کلاشنکوف سے فائرنگ کی جبکہ ایک روز قبل بھی اسی پلازے پر فائرنگ کر کے موبائل شاپ کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔ فائرنگ سے 4 گاڑیوں اور شور روم کو نقصان پہنچا ہے۔

پولیس کے مطابق ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں