39

بچوں کے جھگڑے پر تلخ کلامی؛ لڑکی کو گھر سے نکال کر تشدد، بال کاٹ دیے

ملزمان نے اہل خانہ کی غیر موجودگی میں بچی پر تشدد کیا (فوٹو: اسکرین گریب)

ملزمان نے اہل خانہ کی غیر موجودگی میں بچی پر تشدد کیا (فوٹو: اسکرین گریب)

 لاہور: بچوں کے جھگڑے پر تلخ کلامی کے بعد ملزمان نے لڑکی کو گھر سے نکال کر تشدد کیا اور اس کے بال کاٹ دیے گئے۔

ترجمان سیف سٹیز کے مطابق اہل خانہ کی غیر موجودگی میں بچی کو گھر سے نکال کر اس پر تشدد کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی کی کاوش سے بچی کو والدین کے حوالے کردیا گیا ہے۔

15ہیلپ لائن پر کالر نے بتایا کے اس کی غیرموجودگی میں نامعلوم افراد نے ان کی بچی پر تشدد کیا ۔ بچی کو گھر سے باہر لے جا کر اس کے بال کاٹ دیے گئےا ور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ سیف سٹی میں قائم ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی نے پولیس کو موقع پر بھجوایا، جہاں بچی کو پولیس نے حفاظتی تحویل میں لیتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کی۔

پولیس نے بچی کی نشاندہی پر ملزمان کی شناخت کی اور انہیں حراست میں لے لیا۔ تفتیش میں معلوم ہوا کہ بچوں کے جھگڑے کے دوران تلخ کلامی ہوئی اور بچی پر تشدد کیا گیا ۔

ترجمان کے مطابق چائلڈ سیفٹی سینٹر اب تک 9ہزارسے زائد کیسز حل کر چکا ہے۔ بچوں سے متعلقہ جرائم کی اطلاع کے لیے 15ڈائل کر کے3دبا کر ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں