75

10 سال بعد ٹی20 ورلڈکپ میں بنگلادیش کی پہلی فتح، کپتان سجدہ ریز ہوگئیں

[ad_1]

(فوٹو: فائل) پہلی فتح کیساتھ ہی بنگلادیشی کرکٹرز جذباتی

(فوٹو: فائل) پہلی فتح کیساتھ ہی بنگلادیشی کرکٹرز جذباتی

ویمنز ٹی20 ورلڈکپ کی 10 سالہ تاریخ میں بنگلادیش نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دیکر پہلی بار میچ میں شکست دی تو کپتان نگار سلطانہ جذبات پر قابو نہ پاسکیں۔

شارجہ میں کھیلے گئے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش نے اسکاٹ لینڈ کو 16 رنز سے شکست دیکر ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں پہلی فتح سمیٹی۔

اس میچ میں بنگلادیش نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنائے جبکہ ہدف کے تعاقب میں اسکاٹش ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر محض 103 رنز بناسکی۔

مزید پڑھیں: خواتین کرکٹرز کو سوشل میڈیا پر ’زہریلے مواد‘ سے بچانے کیلئے اے آئی ٹول لانچ

میچ میں کامیابی کے بعد بنگلادیشی ٹیم کی کپتان نگار سلطانہ سجدہ ریز ہوگئیں، اس موقع پر جذباتی مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔

مزید پڑھیں: ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ؛ افتتاحی میچ میں بنگلا دیش کی اسکاٹ لینڈ کو شکست

پریزنٹیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نگار سلطانہ نے کہا کہ اگر فتح نصیب نہ ہوتی تو اسکا کوئی مطلب نہیں تھا کہ ہم کتنی اچھی کرکٹ کھیلتے ہیں، طویل عرصے کے بعد لگ رہا ہے کہ کچھ رفتار بڑھائی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں