[ad_1]
کراچی: میٹرک سائنس گروپ کے امتحانی نتائج کا اعلان آج شام کیا جائے گا۔
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے قائم مقام ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو کے مطابق دہم جماعت سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2024ء کے نتائج کا اعلان آج جمعہ4اکتوبر2024ء کی شام 6:00بجے کیا جائے گا۔
امتحانی نتائج بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.bsek.edu.pk پردیکھے جا سکتے ہیں۔
علاوہ ازیں نتائج کے فوری بعد دہم جماعت کے طلبہ و طالبات کی مارکس شیٹس اسکولوں کو جلد ہی فراہم کر دی جائیں گی۔
[ad_2]
Source link