[ad_1]
لندن: تیز رفتار سے کھانے والا ایک کینیڈین شہری جس نے اپنے نام متعدد عالمی ریکارڈ بنائے ہیں، حال ہی میں کاغذی اسٹرا کا استعمال کرتے ہوئے 21.71 سیکنڈ میں کیپری سن نامی جوس کا پورا پاؤچ پینے میں بھی کامیاب ہو گیا۔
مائیک جیک نے ریکارڈ کیپنگ آرگنائزیشن کے لندن ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا تاکہ تیز ترین وقت میں جوس کا پاؤچ بذریعہ اسٹرا پینے کا ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کی جا سکے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے ٹائٹل کی ابتدا کرنے کا ہدف 22 سیکنڈز تھا۔
جیک 21.71 سیکنڈز میں پاؤچ پینے میں کامیاب ہو گئے جس کی تصدیق موقع پر موجود گینز کے ایک جج نے کی۔
جیک نے کہا کہ اگرچہ میں نے اسے بمشکل ہی حاصل کیا تاہم میں بہت خوش ہوں کہ میں نے آخر کار یہ انجام دے دیا۔ اس کے لیے میں نے بہت محنت کی تھی۔
[ad_2]
Source link