[ad_1]
کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کی خصوصی ہدایات پر قائم مقام ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو نے جماعت دہم سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات جماعت دہم برائے سال2024ء کے نتائج کے اجرا کا اعلان کر دیا۔
اس سال سائنس گروپ کے امتحانات میں 163012 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے، 162026 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی جبکہ 933 امیدوار غیر حاضر رہے اور 29455امیدوار فیل قرار پائے۔
اس سال سائنس گروپ میں دہلی گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کریم آباد ایف بی ایریا کے حافظ عبدالرافع ولد طارق محبوب رول نمبر 310773 نے 94.55 فیصد نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
اسی طرح الخلیل ماڈل اسکول شمسی سوسائٹی ملیر ہالٹ کی رومیسہ عمران بنت محمد عمران رول نمبر 453587 نے 94.27 فیصد نمبر حاصل کر کے دوسری جبکہ لٹل فولکس اسکول بلاک ایف نارتھ ناظم آباد کی رخسار بنت عبداللہ رول نمبر 432054 نے 93.18 فیصد نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
سائنس گروپ کے امتحانات میں 85743 طلبہ اور 77269طالبات شامل ہوئے جبکہ کامیابی کا تناسب 81.23فیصد رہا۔ کامیاب امیدواروں میں 23943اے ون گریڈ، 45357 اے گریڈ، 37595 بی گریڈ، 20837 سی گریڈ، 4031 ڈی گریڈاور 25نے ای گریڈحاصل کیا۔تمام پرچوں میں کامیاب امیدواروں کی تعداد 131614 ہے۔
نتائج بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.bsek.edu.pk پر اپ لوڈ کر دیے گئے ہیں، طلبا و طالبات نتائج آج رات گئے تک بورڈ کی ویب سائٹ پر دیکھ سکیں گے۔
[ad_2]
Source link