64

سندھ کے سرکاری کالجوں میں 2025سے چار سالہ بیچلر پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

[ad_1]

  کراچی: سندھ کے سرکاری کالجوں میں آئندہ سال سے چارسالہ بیچلر پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ 

سندھ کے 43 کالجز کا 4 جامعات سے الحاق ہوگا جن میں سے 13 کالجوں کا شاہ عبد اللطیف یونیورسٹی خیرپور، 14 کالجوں کا سندھ یونیورسٹی جامشورو، 11 کالجوں کا کراچی یونیورسٹی اور5 کالجوں کا شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی سے الحاق ہوگا۔

طلبا و طالبات سرکاری کالجوں سے کم فیس میں چارسالہ بیچلر پروگرام کر سکیں گے، وزیراعلی سندھ کے اپروول کے بعد محکمہ کالجز نے حتمی اعلان کردیا ہے، جامعات کالجوں سے الحاق کرنے کی کوئی فیس وصول نہیں کریں گی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں