[ad_1]
کراچی: گلشن معمار پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک کر دیا جبکہ دیگر 2 ساتھی فرار ہوگئے جن کے زخمی ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
گلشن معمار پولیس نے کریم شاہ مزار روڈ پر مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک کر دیا جبکہ دیگر 2 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔
ترجمان ویسٹ پولیس کے مطابق 3 ڈاکو شہری عبدالوحید سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ گشت پر مامور پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی جسے دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔
تاہم، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو موقع پر ہی مارا گیا جبکہ 2 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے اور شبہ ہے کہ وہ بھی ممکنہ طور پر زخمی ہوئے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
ہلاک ڈکیت کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں، چلیدہ خولز، چھینا گیا موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے جبکہ ہلاک ڈکیت کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی۔
تاہم، پولیس تلاش ایپ کی مدد سے اس کی شناخت اور کرمنل ریکارڈ حاصل کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔ پولیس نے ہلاک ڈاکو کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی۔
[ad_2]
Source link