[ad_1]
لاہور: مصطفٰی آباد دفتوہ روڈ پر ناکہ زن ڈاکوؤں نے درجنوں راہگیروں کو لوٹ لیا جبکہ پولیس اہلکاروں نے نامناسب رویہ اپناتے ہوئے کارروائی سے انکار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقے مصطفیٰ آباد میں دفتوہ روڈ پر ناکہ زن ڈاکوؤں راہگیروں سے لوٹ مار کر رہے تھے کچھ افراد کی مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے انہیں زخمی کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے زخمیوں کو علاج کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال قصور منتقل دیا جہاں ان کی شناخت عرفان اور خالد بھٹی کے نام سے کی گئی۔
ڈکیتی کی اس واردات پر مظاہرین کا پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پولیس اسٹیشن میں اہلکاروں نے نا مناسب رویہ اپناتے ہوئے کارروائی سے انکار کر کر دیا۔
پولیس کا کارروائی سے انکار کرنے پر متاثرہ افراد اور دفتوہ کی عوام نے قصور فیروز پور روڈ کو بلاک کر احتجاج کیا جس کے باعث فیروز پور روڈ پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں اور عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
ذرائع کے مطابق مظاہرین نے ڈی ایس پی صدر سرکل قصور خالد اسلم کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا۔
[ad_2]
Source link