35

راولپنڈی دوسرے روز بھی سیل؛ عدالتیں، اسکول، میٹرو سروس بند، سڑکیں سنسان

 راولپنڈی: پی ٹی آئی کے ڈی چوک احتجاج کے باعث دارالحکومت کا جڑواں شہر آج بھی سیل ہے جب کہ عدالتیں، اسکول، میٹرو بس سروس سمیت تمام ادارے بند اور سڑکیں سنسان ہیں۔

شہر بھر کے تمام راستے، سڑکیں، چوراہے آج دوسرے دن بھی مکمل سیل ہیں جب کہ انتظامیہ کی جانب سے مری روڈ آنے والے لنک روڈز اور گلیوں کو بھی سیل کیا گیا ہے۔ اسی طرح سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے آج ہفتے کے روز بھی مکمل بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک معمول سے انتہائی کم ہونے کی وجہ سے سرکاری اداروں میں بھی حاضری کم ہے۔

اڈیالہ جیل سے ملزمان کو آج بھی عدالتوں میں پیش نہیں کیا گیا ، جس کی وجہ سے کچہری کا علاقہ سنسان ہے۔ تمام عدالتوں نے مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی کے حاضری لگا کر ملتوی کردی ہے۔

چہر کے چوراہوں سمیت دیگر اہم مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔پبلک ٹرانسپورٹ کی شدید کمی کی وجہ سے آن لائن رائیڈ سروس فراہم کرنے والے من مانے کرایے وصول کررہے ہیں۔ شہر میں میٹرو سروس بھی آج بند ہے۔

دریں اثنا راستوں کی بندش کے باعث محکمہ تعلیم نے سلام ٹیچرز ڈے سے متعلق تمام تقریبات منسوخ کر دی ہیں۔ ان پروگرامز میں اساتذہ کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈ بھی دیے جانے تھے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں