68

دوستی سے  انکار پرخاتون کو تیزاب سے جلانے، زیادتی کی کوشش

[ad_1]

خاتون کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا:فوٹو:فائل

خاتون کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا:فوٹو:فائل

 لاہور: لودھراں میں دوستی سے انکار پر خاتون کو تیزاب سے جلانے اور زیادتی کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان سیف سیٹیز کے مطابق لودھراں کی رہائشی خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم راستے میں آتے جاتے ہوئے اسے تنگ کرتا تھا اور دوستی کرنے کو کہتا تھا۔ خاتون کے انکار پر ملزم نے دھمکیاں دیں اور بلیک میل کرنے لگا۔ ملزم نے گھر میں گھس کر خاتون کو تیزاب سے جلانے اور زیادتی کرنے کی کوشش کی۔

ترجمان کے مطابق خاتون کے شورمچانے پرگھر والے اکٹھا ہوئے تو ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔خاتون نے ورچوئل ویمن اسٹیشن پر کال کر کے واقعے سے آگاہ کرتے ہوئے مدد طلب کی۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو بھیجا جس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔خواتین کسی بھی جگہ خود کو غیر محفوظ محسوس کریں تو 15پر کال کر کے 2دباکر  ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کریں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں