40

کراچی میں پولیس مقابلے؛ 8 زخمیوں سمیت 9 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد

 کراچی: پولیس نے مختلف علاقوں میں مقابلوں کے بعد 8 زخمیوں سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، چھینے ہوئے موبائل فون، نقدی اور موٹر سائیکلیں برآمدکرلیں۔

جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب شیرشاہ تھانے کے علاقے شیر شاہ موڑ قبرستان کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں 2 زخمیوں سمیت 3 ملزما ن کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔ زخمی ملزمان کی شناختت فاروق ولد محمد عمر ، شارخ ولد سیف اللہ اور تیسرے ملزم کی شناخت یوسف ولد محمد بخش کے نام سے کی گئی، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے۔

سرجانی کے علاقے روزی موڑ کے قریب پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 2مسلح ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چھینے گئے 4 موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی ۔ ملزمان کی شناخت سلمان عرف ٹی ولد محمد حسین اور ریحان ولد فاروق کے نام سے کی گئی۔ جن کے زیراستعمال موٹرسائیکل بھی ضبط کرلی گئی ہے۔

گلبرگ تھانے کے علاقے ایف بی ایریا بلاک 4 دربار سلطانی روڈ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک پسٹل 30 بور لوڈ میگزین، 2 موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔ زخمی ملزم کی شناخت سعد ولد عنایت اللہ اوراس کے ساتھی ملزم کی شناخت اسماعیل ولد شادی خان کے ناموں سے کی گئی۔

زمان ٹاؤن تھانے کے علاقے کورنگی ساڑھے 5مچھلی موڑ کے قریب پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان مقابلے میں ایک ڈکیت ذیشان ولد نور صباح کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جب کہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک پستول ، 2 چھینے ہوئے موبائل فون برآمد کر لیے گئے۔

ڈیفنس تھانے کے علاقے ڈیفنس فیز 7نجی کینسر اسپتال کے قریب پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں شہباز ولد ریاض نامی ملزم کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا جب کہ اس کاساتھی جس کا نام اسد معلوم ہوا، موقع پر سے فرارہونے میں کامیاب ہو گیا۔ گرفتارملزم کے قبضے سے ایک پستول برآمد کرلیا گیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں