[ad_1]
لاہور میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو تشدد کرکے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق غازی آباد تاجپورہ محمد علی بازار کے قریب گھریلو جھگڑے پر ملزم یاسر نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔ مقتولہ کی شناخت 28 سالہ رباب بی بی کے نام سے ہوئی۔ پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر کاروائی کا اغاز کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے کاروائی کے بعد لاش کو مردہ خانہ منتقل کر دیا۔
ایس پی کینٹ کے مطابق مقتولہ کے والد امتیاز کی مدعیت میں ملزم یاسر اور ایک نا معلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔
[ad_2]
Source link