93

یوٹیوب سبسکرائبرز؛ رونالڈو کو ٹکر دینے کیلئے میسی سے تعاون کا عندیہ

[ad_1]

انگلش ٹیم کی قیادت اولی پوپ کے سپرد ہوگی (فوٹو: فائل)

انگلش ٹیم کی قیادت اولی پوپ کے سپرد ہوگی (فوٹو: فائل)

پرتگالی سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی یوٹیوب پر بڑھتی ہوئی مقبولیت نے معروف انٹرنیٹ شخصیت مسٹر بیسٹ کی تشویش میں اضافہ کردیا۔

یوٹیوب پر النصر کے اسٹار فٹبالر کی جانب سے ریکارڈ توڑ سبسکرائبرز نے معروف انٹرنیٹ شخصیت مسٹر بیسٹ کو ارجنٹینا کو ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی کیساتھ بیٹھانے پر مجبور کردیا ہے۔

پرتگالی اسٹار رونالڈو اور ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی کے درمیان اکثر مقابلہ دیکھنے کو ملتا ہے، یہی وجہ ہے کہ مسٹر بیسٹ نے النصر اسٹار کی مقبولیت کو کم کرنے کیلئے میسی کیساتھ تعاون کیلئے سر جوڑ لیا ہے۔

مزید پڑھیں: رونالڈو، میسی کا کیرئیر طویل کیسے ہوا؟ طبی ماہر نے وجہ بتادی

ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مسٹر بیسٹ (عرف جمی ڈونلڈسن) نے انکشاف کیا کہ وہ بغیر لڑائی کے رونالڈو کو اپنے ریکارڈ سے آگے نہیں بڑھنے دیں گے کیونکہ انکا مقابلہ کرنے کیلئے میسی کو یوٹیوب پر لانے کی کوشش کریں گے تاکہ پرتگالی اسٹار کی مقبولیت کو روکا جاسکے۔

مزید پڑھیں: کیا رونالڈو نے قرآن مجید کی تلاوت کی، حقیقت کیا ہے؟

النصر کے کپتان نے اگست میں یوٹیوب چینل لانچ کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے 10 ملین سبسکرائبرز کا ریکارڈ توڑ دیا۔

رونالڈو کے یو آر کرسٹیانو کے 63.9 ملین یوٹیوب سبسکرائبرز ہیں جبکہ مسٹر بیسٹ نے 11 سال کے عرصے میں 318 ملین سبسکرائبرز حاصل کیے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں