57

پنجاب پولیس نے وکلاء کے گھروں پر حملہ کر کہ اعلان جنگ کیا ہے، لاہور ہائیکورٹ بار

[ad_1]

 لاہور: لاہور ہائیکورٹ بار نے ایوان عدل پر پولیس کی جانب سے کی جانے والی شیلنگ اور وکلا کی گرفتاریوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے وکلاء کے گھروں پر حملہ کر کہ اعلان جنگ کیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اسد منظور بٹ نے کہا کہ ایوان عدل میں شیلنگ کر کہ پولیس نے فسطائیت کا ثبوت دیا ہے۔

اس کے علاوہ لاہور بار نے ایوان عدل میں شیلنگ اور وکلاء کی گرفتاری پر پیر کے روز سیشن عدالت، سول عدالتوں سمیت کہچریوں میں مکمل ہٹرتال اور پولیس کے داخلے پابندی لگا دی۔ بار نے گرفتار وکلاء کی فی الفور رہائی اور ایوان عدل پر حملہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں