46

کراچی: ڈاکوؤں نے لاکھوں مالیت کا 90 من دودھ سے لدا ٹرک چھین لیا

[ad_1]

  کراچی: شہر قائد میں ڈاکوؤں نے 8 لاکھ روپے مالیت کا 90 من دودھ سے لدا چھین ٹرک لیا۔

پولیس کے مطابق ناردرن بائی پاس کے قریب سے 6 ڈاکو اسلحے کے زور پر دودھ کے ڈرموں سے لدا ہوا ٹرک ڈرائیور سے چھین کر فرار ہوگئے تھے جبکہ ڈاکوؤں ںے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

واقعہ کی اطلاع مددگار 15 پولیس کو ملتے ہی پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے چھینے جانے والے ٹرک کی تلاش شروع کردی اور سپر ہائی وے فقیرا گوٹھ میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران چھینے جانے والا دودھ کا ٹرک برآمد کرلیا۔

ڈرائیور کے مطابق 8 لاکھ روپے مالیت کا 90 من دودھ موجود تھا جسے سپلائی کے لیے لیجایا جا رہا تھا۔ پولیس کی نفری کو دیکھ کر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں