40

بحریہ ٹاؤن کراچی میں منفرد تفریح پروجیکٹ دی موسٹ کروکڈ اسٹریٹ کا افتتاح ہوگیا

[ad_1]

فوٹو- ایکسپریس نیوز

فوٹو- ایکسپریس نیوز

  کراچی: بحریہ ٹاؤن کراچی نے اپنے سب سے منفرد تفریحی پروجکٹ دی موسٹ کروکڈ اسٹریٹ کا شاندار افتتاح کردیا ایک ہزار فٹ طویل اور 12 فٹ چوڑی ون وے کروکڈ اسٹریٹ پر 12 مشکل اور شارپ موڑ ہیں ڈرائیونگ کے شوقین افراد نے اس اسٹریٹ پر خوب ونٹیج کاریں دوڑائیں۔

بحریہ ہلز پر موجود دنیا کے بلند ترین مخروطی فلیگ پول سے متصل دی موسٹ کروکڈ اسٹریٹ ڈھلان پر افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں وہاں کے رہائشی، دیگر شہری اور بحریہ ٹاؤن کی منجمنٹ سمیت نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔

20 سے زائد ونٹیج کاروں نے نمائش میں شرکت کی اور کروکڈ اسٹریٹ پر گاڑیاں دوڑائیں بحریہ ٹاؤن کراچی کی مینجمنٹ کی جانب سے تقریب کے دن تمام شرکت کرنے والوں کو فری ڈرائیو کرنے کا بھی موقع بھی دیا گیا جس کی وجہ سے لا تعداد افراد خود اپنی اپنی گاڑیوں میں کروکڈ اسٹریٹ پر ڈرائیو کرتے نظر آئے ۔

اس کے علاوہ فوڈ اسٹالز ، بچوں کے لیے پارک، رائڈز اور جمپنگ کیسل بھی موجود تھی  یہ ہزار فٹ طویل اور 12 فٹ چوڑی ون وے سڑک ہے جس پر 12 مشکل اور شارپ موڑ ہیں۔

اس موقع پر مہمان خصوصی سی او او بحریہ ٹاؤن کراچی ایڈمرل (ر) احمد حیات نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا بحریہ ٹاؤن ہزاروں ایکڑ پر پھیلی ایک خوبصورت کمیونٹی ہے ، بشمول خطے کا سب سے بڑا تفریحی علاقہ ہے جہاں متعدد اسکولز، ہسپتال اور تجارتی مراکز بھی قائم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا بحریہ میں اس وقت 17 مساجد قائم ہیں جبکہ مجموعی طور پر 84 مساجد قائم کرنے کا ٹارگٹ ہے قابل ذکر یہ ہے کہ دنیا کی تیسری سب سے بڑی مسجد یہاں بحریہ ٹاؤن میں واقع ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں