43

کراچی؛ جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے پولیس اہلکار قتل، ملزم زخمی حالت میں گرفتار

[ad_1]

  کراچی: ماڑی پور پل کے قریب جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کر کے پولیس اہلکار کو قتل کردیا گیا جبکہ پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ماڑی پور کے علاقے گریکس گو پمپ کے قریب فائرنگ کر کے 33 سالہ محسن ولد نذیر کو قتل کردیا جس کی لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی نے بتایا کہ مقتول پولیس اہلکار گارڈن ہیڈ کوارٹر میں تعینات تھا اور گھر سے ڈیوٹی کے لیے جارہا تھا کہ گھر سےچند قدم کے  فاصلے پر امان اللہ نامی ملزم نے فائرنگ کر کے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

گلبائی کے قریب موجود شیر شاہ پولیس کو  ملزم کے فرار ہونے کی اطلاع ملی جس پر پولیس نے ملزم کو روکنے کی کوشش کی  ملزم امان اللہ نے فرار ہوتے ہوئے پولیس پر فائرنگ کی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ملزم امان اللہ زخمی ہوگیا جسے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے پولیس نے ملزم کے زیر استعمال کار اور نائن ایم ایم پستول بر آمد کر کے قبضے میں لے لیے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش میں واقعہ جائیداد کے تنازع پر پیش آیا ہے مقتول اور ملزم کے درمیان پرانا تنازع چل رہا ہے دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات درج کروائے ہوئے ہیں۔

مقتول سابق ریٹائرڈ پولیس انسپکٹر چوہدری نذیر کا بیٹا تھا جبکہ مقتول کا بھائی بھی پولیس اہلکار ہے جو سائٹ اے تھانے میں تعینات ہے پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں