52

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ، روایتی حریف بھارت کی پاکستان کے خلاف آسان ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری

[ad_1]

پاکستان کے خلاف بھارت کی بیٹنگ جاری ہے—فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کے خلاف بھارت کی بیٹنگ جاری ہے—فوٹو: اے ایف پی

  کراچی: ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ اے کے اہم میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو جیت کے لیے 106 رنز کا ہدف دے دیا جبکہ بھارت کی پراعتماد انداز میں بیٹنگ جاری ہے

دبئی میں کھیلے جا رہے کہ ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ گروپ اے کے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان ویمنز ٹیم کا روایتی حریف کے خلاف آغاز مایوس کن تھا اور پہلی وکٹ صرف ایک رن پر گری جب گل فیروزہ 4 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد کھاتہ کھولے بغیر رینوکا سنگھ کی گیند پر آؤٹ ہوگئیں، جس کے بعد سدرہ امین نے منیبہ علی کا 8 رنز بنا کر اسکور 25 رنز تک پہنچانے میں ساتھ دیا۔

عمیمہ سہیل بھی 6 گیندوں کی مہمان ثابت ہوئیں اور 3 رنز کااضافہ کیا جبکہ اوپنر مبینہ علی نے ٹیم کی نصف سنچری مکمل کی اور 17 رنز کے انفرادی اسکور پر شریانکا پٹیل کی وکٹ بنیں۔

تجربہ کار عالیہ ریاض بھی ناکام ہوئیں اور صرف 4 رنز بنائے، طوبیٰ حسن کو بھی شریانکا پٹیل نے صفر پر ہی آؤٹ کردیا، اسی طرح کپتان فاطمہ ثنا جلدی آؤٹ ہوئیں تاہم انہوں نے 8 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے 13 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے سب سے زیادہ 28 رنز بنائے اور سیدہ عروبہ شاہ نے آؤٹ ہوئے بغیر 14 رنز کی اننگز کھیلی۔

قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنا کر بھارت کو ایک آسان ہدف دے دیا۔

بھارت کی جانب سے اروندھتی ریڈھی نے 4 اوورز کے کوٹے میں صرف 19 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، شریانکا پٹیل نے اپنے کوٹے میں ایک میڈن اوور کرایا اور 12 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کرلیں۔

بھارت نے ہدف کے تعاقب شروع کیا تو سعدیہ اقبال نے سمرتی مندھنا کو 18 کے اسکور پر آؤٹ کرکے پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی تاہم شفالی ورما اور جمیمہ روڈریگز نے دوسری وکٹ کے لیے اچھی شراکت قائم کی اور اسکور 61 رنز تک پہنچایا اور بالترتیب 32 اور 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئیں۔

فاطمہ ثنا نے 80 کے اسکورپاکستان کو چوتھی کامیابی دلائی اور رچاگوش کو صفر پر آؤٹ کیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں