44

لاہور میں خواتین اور بچوں کا اہل غزہ سے اظہار یکجہتی

[ad_1]

فوٹو: ایکسپریس ویب

فوٹو: ایکسپریس ویب

 لاہور: جماعت اسلامی خواتین یوتھ کی جانب سے لبرٹی چوک پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔

ریلی کی قیادت جماعت اسلامی حلقہ خواتین پاکستان کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثمینہ سعید، ناظمہ صوبہ پنجاب نازیہ توحید، ناظمہ حلقہ لاہور عظمٰی عمران کی۔ مارچ میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

شرکاء نے فلسطین کی حمایت میں بینرز، پلے کارڈ اور پرچم بلند کر رکھے تھے، فضا میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے غبارے بھی چھوڑے گئے اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔

children march

مظاہرین نے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی اور کہا کہ غزہ قید خانے میں تبدیل ہو چکا ہے، نہتے لوگوں کا قتل عام جاری ہے، انسانی حقوق پر واویلا کرنے والی تنظیمیں 45 ہزار شہادتوں پر دم سادھے بیٹھی ہیں۔

ڈپٹی سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی ثمینہ سعید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کل 7 اکتوبر کو اہل غزہ کی تحریک مزاحمت کو ایک سال مکمل ہونے پر وفاقی دارالحکومت کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں بھی اظہاریکجہتی کے طور پر منایا جائے گا۔ تمام پاکستانی مرد و خواتین اور بچے گھروں سے نکل فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں