59

ننکانہ صاحب؛ زمین کے تنازع پر فائرنگ، دو افراد قتل تین زخمی

[ad_1]

ننکانہ صاحب: زمین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد قتل اور تین زخمی ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی  گرفتاری کیلیے کوششیں کردیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق   چک نمبر 17 کڑیال میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 32 سالہ یاسر اور 40 سالہ فیصل جاں بحق  جبکہ رضوان، رفاقت اور اعجاز زخمی ہوگئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ  واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی اور چھاپے جاری ہیں۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں