58

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز کی اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست

[ad_1]

فوٹو: آئی سی سی

فوٹو: آئی سی سی

 دبئی: آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی میں گروپ بی کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ کا 100 رنز کا ہدف 12 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

قبل ازیں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ یہ اسکاٹ لینڈ کی رواں ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری شکست ہے جبکہ ویسٹ انڈیز اپنا پہلا میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

اس سے قبل بنگلادیش نے پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ کو 16 رنز سے شکست دی تھی، ویسٹ انڈیز کو اپنے پہلے میچ میں جنوبی افریقا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں