[ad_1]
لاہور: نواز شریف کی آج مولانا فضل الرحمٰن سمیت دیگر سے اہم ملاقاتوں کا امکان ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کے آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد جانے کا امکان ہے، جہاں ان کی مختلف سیاسی رہنماؤں کے ساتھ اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ پر حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس آج ایوان صدر میں ہوگی
مسلم لیگ ن ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی آج اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے بھی اہم ملاقات متوقع ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم کی جانب سے طلب کی گئی مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر آل پارٹیز کانفرنس آج ایوان صدر اسلام آباد میں ہوگی، جس میں اہم سیاسی رہنما شریک ہوں گے۔
[ad_2]
Source link