48

نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ: ماحور شہزاد نے آٹھویں مرتبہ ٹائٹل جیت لیا

[ad_1]

 لاہور: نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ 2024 میں واپڈا کی ماحور شہزاد نے آٹھویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

واپڈا اسپورٹس کمپلکس لاہور میں کھیلے گئے فائنلز میں مردوں کی کیٹیگری میں خیبرپختونخوا کے مراد علی نے  آرمی کے انجم بیشر کے خلاف اکیس انیس اور اکیس اٹھارہ سے کامیابی پاکر چھٹی بار چیمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

ویمنز سنگلز میں دفاعی چیمپئن واپڈا کی ماحور شہزاد اور واپڈا ہی کی غزالہ صدیقی آمنے سامنے تھیں۔ ماحور شہزاد نے اکیس سولہ اور بائیس بیس سے یہ فائنل جیت کر اپنی برتری ثابت کی۔

یہ ان کا مجموعی طورپر آٹھ واں ٹائٹل ہے، ویمنز ڈبلز میں صائمہ وقاص اور عمارہ اشتیاق نے پلوشہ بشیر اور غزالہ صدیق کو شکست دی۔ مسکڈ ڈبلز میں محمد علی لاروش اور زبیرہ اسلام نے زوین جاوید اور پلوشہ بشیر پر مشمتل جوڑی کو زیر کرکے ٹائٹل حاصل کیا۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں