59

کراچی؛ بیوی نے فائرنگ کرکے شوہر کو قتل کردیا

[ad_1]

  کراچی:  ناظم آباد میں گھریلو جھگڑے کے دوران بیوی نے فائرنگ کر کے شوہر کو قتل کر دیا ، مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لے جائی گئی۔ 

اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ رضویہ سوسائٹی عابد شاہ نے بتایا کہ ناظم آباد 2 نمبر فیروز کالونی کابلی بازار میں قائم گھر کے اندر فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی شناخت 40 سالہ عبدالغفار ولد حیدر جان کے نام سے کی گئی۔

ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ مقتول نشے کا عادی تھا اور اس کا اکثر بیوی سے جھگڑا رہتا تھا جبکہ وہ بیوی کو تشدد کا نشانہ بھی بناتا تھا،  پیر کو بھی ان کے درمیان ہونے والے جھگڑے میں مقتول عبدالغفار کی اہلیہ ثمینہ نے اسے فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئی جس کی تلاش جاری ہے اور اسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

عابد شاہ نے مزید بتایا کہ ملزمہ ثمینہ نے شوہر کو نشانہ بنانے میں اپنے بھائی کا نائن ایم ایم پستول استعمال کیا تھا جو سیکیورٹی گارڈ بتایا جاتا ہے ، مقتول 3 بیٹیوں کا باپ تھا،  اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں