32

کراچی کا پارہ 3 ڈگری بڑھ گیا، کل 39 تک جانے کا امکان

فوٹو: ایکسپریس ویب

فوٹو: ایکسپریس ویب

  کراچی: شہر کا درجہ حرارت 3.3 ڈگری بڑھ گیا، منگل کو پارہ 39 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے۔

شہر میں پیر کو بلوچستان کی گرم شمال مغربی ریگستانی ہوائیں اثرانداز ہونے کے سبب موسم قدرے گرم رہا، دن بھر تیز دھوپ کی وجہ سے درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں 3.3 ڈگری اضافے سے 37.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد رہا۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز نے کہا ہے کہ منگل اور بدھ کو پارہ 39 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے، کراچی میں اکتوبر کا اوسط درجہ حرارت 35.6 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، گرمی کی جزوی لہر کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اوسط سے 3 ڈگری بڑھ سکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے کے سبب غیرمعمولی صورتحال پیدا نہیں ہوگی،گرمی کی لہر کے دوران نمی کا تناسب 30 تا 40 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق گرمی کی جزوی لہر کے دوران ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں، ہیٹ ویو میں مسلسل 3 روز تک پارہ 40 ڈگری سے زائد/سمندری ہواؤں کی بندش اور نمی کا تناسب 60 فیصد تک تجاوز کرنے سمیت دیگر عوامل شامل ہیں۔

انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ گھر سے باہر دھوپ کے بجائے سایہ دار جگہوں کو ترجیح دیں اورپانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں