43

لاہور سے قدیم اور لاکھوں مالیت کے قیمتی مجسمے جاپان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

[ad_1]

فوٹو ایکسپریس نیوز

فوٹو ایکسپریس نیوز

 لاہور: کسٹمز حکام نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کر کے لاہور سے قیمتی اور قدیم بدھا کے اصل مجمسوں کو جاپان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کلکٹریٹ آف کسٹمز علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور نے جی پی او سے قیمتی اور قدیم  ترین بدھا کے مجسمے کی کاپی کی آڑ میں اصل بدھا کے مجسمے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

کلیکٹر کسٹمز علی گردیزی کے مطابق یہ پارسل ایک ہمایوں مسعود نے جاپان برآمد کرنے کے لیے بک کرایا تھا، شک کی بنیاد پر محکمہ آثار قدیمہ پنجاب سے مجسموں کی جانچ کی درخواست کی گئی تو تحقیقات کے دوران مجسمہ میں سے ایک قدیم مجسمہ ملا، جو دوسو صدی عیسوی کا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ باقی مجسمے جعلی ہیں اور کسٹمز ایکٹ 1969 اور نوادرات ایکٹ 1975 کے تحت ان کی برآمد پر بھی پابندی ہے۔ کلکٹر کسٹم کے مطابق۔بین الاقوامی مارکیٹ میں مجسموں کی قیمت تقریباً 30000 امریکی ڈالر ہے۔ ملزمان کے خلاف قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں