[ad_1]
لاہور: مانسہرہ سے لاہور آنے والی بس نے موٹروے ایم 2 پر فیض پور کے قریب وین کو پیچھے سے ٹکر ماری جس کے باعث حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔
ترجمان موٹروے سید عمران احمد کے مطابق بس مانسہرہ سے لاہور آرہی تھی کہ موٹروے ایم 2 پر فیض پور کے قریب ہائی اسپیڈ بس نے ہائی ایس کو پیچھے سے ہٹ کیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے پر افسوس ناک حادثہ بس ڈرائیور کے سو جانے کی وجہ سے پیش آیا جبکہ موٹروے پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں عاشق چوہان سیکٹر کمانڈر موٹروے پولیس امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈی آئی جی مسرور عالم کلاچی نے زخمیوں کی عیادت کی۔
[ad_2]
Source link