60

مشہور یوٹیوبر نے لائیو اسٹریم کے دوران کروڑوں کی کار ٹکرا دی

[ad_1]

میامی: اپنے پُر خطر اسٹنٹس کے لیے مشہور یوٹیوبر جیک ڈوہرٹی نے ایک لائیو اسٹریم کے دوران اپنی دو لاکھ ڈالر کی مک لارین 570 ایس سڑک کے کناروں پر لگی رکاوٹوں سے ٹکرا دی۔

20 سالہ تخلیق کار 5 اکتوبر کو میامی کی گیلی سڑکوں پر اپنی گاڑی چلا رہے تھے جب ان سے فون پر نظر ڈالنے کے دوران گاڑی بے قابو ہوگئی۔

پھسلتے روڈ پر جیک ڈوہرٹی ایک دم چلائے ’نہیں، نہیں، نہیں!‘ اور پھر سائیڈ میں لگی گارڈ ریل میں گُھس گئے۔

یہ واقعہ لائیو اسٹریم کے دوران پیش آیا اور گاڑی کے ٹکرانے سے لے کر یوٹیوبر کے چیخنے کے مناظر سب ویڈیو میں محفوظ ہوگئے۔

حادثے کے بعد جیک نے ایک اضافی فوٹیج بھی شیئر کی جس میں ان کی گاڑی کے اندر سے مدد کی پکار کی ویڈیو شامل تھی۔

جیسے ہی وہاں پر موجود لوگ ان کی مدد کے لیے پہنچے، جیک نے ان میں سے ایک کو کیمرا تھمایا اور اور ریسکیو کے عمل کو فلمایا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں