61

دنیا کا چھوٹا ترین روبک کیوب تیار

[ad_1]

 ٹوکیو: جاپانی کھلونا بنانے والی کمپنی میگا ہاؤس نے ایک چھوٹے روبک کیوب کی نقاب کشائی کی ہے جو اتنا چھوٹا ہے کہ اسے حل کرنے کے لیے آپ کو چھوٹی سی چمٹی کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

کیوب کا ہر زاویہ جو ایلومینیم سے بنایا گیا ہے، تقریباً پانچ ملی میٹر (تقریباً 0.2 انچ) کی پیمائش پر ہے۔ اسے مینوفیکچرر کی ویب سائٹ پر پری آرڈر کے لیے دستیاب کرایا گیا جس کی ترسیل اگلے اپریل میں متوقع ہے۔

صرف 0.3 گرام (تقریبا 0.01 اونس) وزنی یہ نارمل روبک کیوب کے سائز کا تقریباً 1,000 واں حصہ ہے جو ہر زاویے پر تقریباً 2.2 انچ کی پیمائش والے خانوں پر مشتمل ہے۔

علاوہ ازیں ڈیوائس کے چھ زاویوں پر نو چوکور ٹکڑوں میں سے ہر ایک ٹکڑا صرف 1.6 ملی میٹر (تقریبا 0.06 انچ) کی پیمائش پر مشتمل ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں