[ad_1]
انگلش ٹیم کے سابق کرکٹر اسیٹون فن نے ملتان ٹیسٹ میچ کی پچ پر لب کشائی کردی۔
سوشل میڈیا سائٹ پر سابق انگلش کرکٹر اسیٹون فن نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے ملتان پچ پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
اسٹیون فن کا کہنا تھا کہ یہ پچ لیونگ روم میں بچھی ہوئی قالین کی طرح لگتی ہے، اسے بطور دیکھنا بلکل اچھا نہیں لگ رہا۔
مزید پڑھیں: پاکستانی کپتان شان مسعود کی 4 سال بعد ٹیسٹ میں سنچری
سابق انگلش کرکٹر کی جانب سے تنقید ایسے وقت میں کی گئی جب قومی ٹیم کو ابتدا میں صائم ایوب کی صورت میں دھچکا ملا تاہم بعدازاں شان مسعود اور عبداللہ شفیق نے دوسری وکٹ کیلئے 250 سے زائد رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔
دونوں بیٹرز نے سینچریاں اسکور کیں اور ٹیم کا ٹوٹل پہلے روز 300 سے باہر پہنچادیا۔
[ad_2]
Source link